اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن بلوچ نے حساس اداروں کی اطلاع پر محکمہ فوڈ کے ہمراہ مختلف جگہوں پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کرلی

ہارون آباد (ارشد علی غوری) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن بلوچ نے حساس اداروں کی اطلاع پر محکمہ فوڈ کے ہمراہ مختلف جگہوں پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد نے احساس اداروں کی اطلاع پر محکمہ فوڈ کے ہمراہ غیر قانونی گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں سے ہزاروں من گندم برآمد کرلی غیر قانونی گندم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں میں الصمد رائس مل سے تقریبا 1000 گندم کی بوریاں برآمد کرلی جبکہ افضل کاٹن فیکٹری سے 4000 من گندم اور امجد کاٹن فیکٹری سے 16000 گندم کی بوریوں سمیت مسلم کاٹن جینرز سے 12000 گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کا ذخیرہ شدہ گندم محکمہ فوڈ کو اپنی تحویل میں لینے کا حکم اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر افضل کاٹن فیکٹری کے دو ملازموں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا گیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں