ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد کے رہائشی افضال نامی شخص نے نا معلوم وجوہات پر طیش میں آکر اپنی محبوبہ سونیا نامی خاتون کو گولی مار کر زخمی کردیا،اور اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں مبینہ طور پر ناجائز تعلقات پر لرزہ خیز واقعہ،تفصیلات کے مطابق افضال نامی شخص نے اپنی محبوبہ سونیا نامی خاتون جس سے اسکے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات بتائے جاتے تھے آج نا معلوم وجوہات پر افضال نے طیش میں آکر سونیا کو پیٹ میں گولی مار دی جس سے خاتون زخمی ہو گئی خاتون کو ریسیکیو ٹیم نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق افضال نے بعد اپنے سر میں بھی گولی مار کر خود کشی کر لی جس کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے افضال موقع پر ہی جانبحق ہو گیا مقامی پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا









