پشاور قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد میں دھماکہ

پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکے میں 20 افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی گلی کوچہ رسالدار میں شیعہ مسلک کی مرکزی جامع مسجد میں پیش آیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں زخمیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اس وقت ایمبولینسز موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملے کی پر زور مزمت کرتے ہیں دعا ھے کہ اللہ پاک اپنے حبیب کے صدقے زخمی ھونے والے افراد کو جلد صحتیاب کرے اور شہید ھونے والے افراد کے درجات بلند کرے آج اس افسوس ناک واقعے میں ہمارے سچ نیوز ایچ ڈی (پورا سچ عوام تک) کی اینکر پرسن حفظہ کے ماموں جان جو کہ شھید ھو گئے ان کے دکھ میں سچ نیوز ایچ ڈی کی پوری ٹیم غم میں برابر کی شریک ھے اور دعا ھے کہ مرحومین کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے اللہ پاک اپنے حبیب کے صدقے ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے آمین
منجانب
میاں عمران حنیف سی۔ای۔او
سچ نیوز ایچ ڈی (پورا سچ عوام تک)

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں