میں میاں عمران حنیف جو کہ شعبہ صحافت سے وابستہ ھوں اقرار الحسن پر ھونے والے بہیمانہ تشدد کی پر زور مزمت کرتا ھوں اقرار الحسن بہادر صحافی ہے، ان پر اور ان کی ٹیم پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، معاشرے میں سچ بولتی آوازوں کو دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی! میں اقرار الحسن کے ساتھ کھڑا ہوں اس افسوس ناک واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے! اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے یہ آزادی صحافت پر حملہ ھے آئے روز کبھی کسی صحافی کو شہید کر دیا جاتا ھے تو کبھی تشدد کرکے سچ کو دبانے کی کوشش کی جاتی ھے میں ملک کی تمام صحافتی تنظیموں سے اپیل کروں گا کہ خدارا اکٹھے ھو کر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ھوں کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ آزاد وشفاف صحافت کر کے معاشرے میں کرپشن جیسی لعنت کو دور کر کے کرپشن فری پاکستان بنایا جائے اللہ پاک ملک پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے آمین









