بہاولپور (بیوروچیف پنجاب) ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر کی زیر صدارت آر پی او آفس کانفرنس روم میں انوسٹی گیشن اور آپریشنل ڈیوٹیز کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ڈی پی او رحیم یارخان محمد علی ضیا ء، ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار اور ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے شرکت کی۔آر پی او شیر اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کا مقصد تینوں اضلاع میں انوسٹی گیشن اور آپریشنل ڈیوٹیز کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید کی مطابق ہمیں بھی اپنی ڈیوٹیز میں جدت اور بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ دوران میٹنگ آر پی او نے آئی ٹی انیشیٹیو جن میں سمارٹ آئی، ای پولیس پوسٹ ایپ شامل ہیں کا بھی جائزہ لیا۔آر پی او نے مزید کہا کہ مقدمات کی معیاری انوسٹی گیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اسی پر ہی ہم جرائم پیشہ عناصر کو انکے انجام تک پہنچا سکتے ہیں۔اچھے کردار کے حامل پولیس آفیسرز کو پوسٹنگ دی جائے گی۔ کرپشن، بدعنوانی یا فرائض کی سرانجامی میں غفلت و سستی میرے لیے ناقابل برداشت امور ہیں۔سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش پر کڑی نظر رکھیں، منشیات فروش،قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
ترجمان ریجنل پولیس بہاولپور









