جھنگ گڑھ مہاراجہ میں پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مارا گیا

جھنگ (بیوروچیف پنجاب) گڑھ مہاراجہ میں پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مارا گیا
چوری، ڈکیتی معہ قتل سمیت 21 وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو شاہد عباس عرف شاہدو بھٹہ دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
فتح پور کے قریب تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو پولیس نے چیکنگ کیلئے روکا، ترجمان پولیس
فرار ہونے کی کوشش میں مشکوک افراد کی پولیس پر فائرنگ، فصل کماد میں چھپ گئے، ترجمان پولیس
پولیس کی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ ،ترجمان پولیس
ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ، 2 ڈاکو فرار ۔ ترجمان پولیس
سرچ آپریشن پر ایک موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شاہد عباس عرف شاہدو بھٹہ (ولد امام بخش قوم پیرائیں سکنہ میرنے والا گڑھ مہاراجہ) کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ڈاکو چشتیاں، ضلع بہاولنگر میں ہونیوالی ڈکیتی و قتل کی واردات میں بہاولنگر پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

جھنگ ہلاک ڈاکو نے گزشتہ دنوں شورکوٹ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ریڈ کے خلاف مزاحمت میں پولیس آفسر کو فائر کر کے زخمی بھی کیا تھا۔
ہلاک ڈاکو کی ڈیڈ باڈی کو THQ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فرار ڈاکوؤں کی تلاش و گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری
فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، حسن اسد علوی ڈی پی او جھنگ
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، حسن اسد علوی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں