چشتیاں 5 فروری کا دن ملک کے باقی علاقوں کی طرح چشتیاں میں بھی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا
جس میں مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ چشتیاں کی بلدیہ چشتیاں میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں بھرپور شرکت۔ پروگرام کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں جناب رانا غلام مرتضی کی سربراہی میں بلدیہ چشتیاں سے بخاری چوک تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں سول سوسائٹی بار ایسوسی ایشن اساتذہ کرام سکولوں کے بچوں 1122 کے جوان اور محکمہ پولیس کے جوانوں نے شرکت کی میاں عمران حنیف صدر فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن نے کہا کہ انڈیا کے غاصبانہ قبضہ کی مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ھیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آذادی دی جاۓ اور مزید یہ کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی طور پر ساتھ دینے کا اعادہ کیا تقریب کے اختتام پر مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ کے جنرل سیکرٹری محمد طاہر سیفی نے کشمیر کی آزادی ملک پاکستان اور سیکورٹی فورسز کے لیے خصوصی دعا کی۔









