بہاولنگر ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا ڈی ایس پی صدر سرکل مہر ندیم افضال کے ہمراہ تھانہ تخت محل میں کھلی کچہری کا انعقاد
اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے تھانہ تخت محل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر ندیم افضال بھی موجود تھے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرا مسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔
ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔









