وہاڑی (ڈپٹی بیوروچیف) ریسکیو 1122 وہاڑی ٹبہ سلطان پور نے فرض شناسی اور ایمانداری کی ایک اور مثال قاٸم کر دی۔ روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہونے والے شخص کے لواحقین کو زخمی شخص سے ملنے والے 3 لاکھ 46 ہزار 620 روپے موباٸل فون اور سامان واپس کر دیا۔
پل کڈن مترو روڈ ٹبہ سلطان پور کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گٸی۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم وہاڑی کی طرف سے ایمرجنسی وہیکلز کو فوری جاٸے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوٸے مریض جو کہ سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے بےہوشی کی حالت میں چلا گیا تھا کو فوری ابتداٸی طبی امداد دیتے ہوٸے RHC ٹبہ سلطان پور شفٹ کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے ہمیشہ کی طرح اپنی فرض شناسی اور دیانتداری کی مثال قاٸم کرتے ہوٸے بےہوش مریض محمد کاشف جنکا تعلق 172 مراد چشتیاں سے تھا ان سے ملنے والے 3 لاکھ 46 ہزار 620 روپے موباٸل فون اور ضروری سامان لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر دانش خلیل نے ریسکیو اہلکاروں کی فرض شناسی پر ان کو شاباش دی اور ریسکیورز کی پشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔









