سچ نیوز ایچ ڈی(پورا سچ عوام تک)
ضلع بہاولنگر کی دھرتی کے ایک اور پاک فوج کے جوان نے ملک پاکستان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا اور شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کے نواحی گاؤں چک سوائی والا کے رہائشی حوالدار محمد منور بھٹی نے وزیرستان میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہید ہوگئے۔ شہید کی نماز جنازہ کل بنوں میں ادا کی گئی اور آج 11 بجے صبح چک سوائی والا تحصیل بہاولنگر میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے آفیسرز، پاک فوج کے جوان، ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر اور پولیس اہلکار اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔حوالدار محمد منور بھٹی شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سوائی والا قبرستان میں سپرد خاک کردیا









