بہاولنگر (جنرل رپورٹر) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈولپمنٹ کی جانب سے قرآن مجید کی تجدید ناظرہ ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا جس میں ایک ہزار اساتذہ نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈولپمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول میں قرآن مجید کی تجدید ناظرہ ورکشاپ کا آغاز کر دیا گیا جس میں ایک ہزار اساتذہ نے شرکت کی
تین روزہ ورکشاپ میں ابتدائی طور پر خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنمنٹ سٹی بوائز ہائی سکول کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالسلام، ایجوکیشن ٹریننگ آفیسر پروفیسر یوسف مشتاق اور ٹرینر قراء قاری رضوان بابر، قاری محمد اظہر، قاری عبد القدیر، حافظ محمد طارق اور حافظ محمد شکیل بھی موجود اس موقع پر گورنمنٹ سٹی بوائز ہائی سکول کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالسلام اور ایجوکیشن ٹریننگ آفیسر پروفیسر یوسف مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ناظرہ قرآن کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کُل 17 بیجز بنائے گئے ہیں اور ہر بیج کی تین روزہ ورکشاپ ہوگی تحصیل بھر میں کل 1000 اساتذہ شریک ہونگے اس ورکشاپ سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور اس ٹریننگ سے اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔









