بہاولنگر (محمد ریاض) حیدر سٹیڈیم جمنیزیم بہاولنگر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاولنگر میڈم یاسمین اختر, تحصیل سپورٹس آفیسر میڈم عظمی بشیر اور ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن بہاولنگر کے زیر قیادت تقریبا 25 کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس کے ٹرائل دیے جس میں طلحہ ندیم, عبدالمعیز, معین یوسف, طلحہ بن طارق اور انس منیب کھلاڑیوں نے ڈویژن بہاولپور کی ٹیم میں شمولیت کی ان کھلاڑیوں کو تحصیل سپورٹس آفیسر میڈم عظمی بشیر اور ڈویژنل کوچ اسد جواد نے زیرتربیت رکھا اور پنجاب کے لئے ٹرائلز کی ٹیکنیک اور جوہر سکھائے۔ اسد جواد ڈویژنل کوچ کی کاوشوں سے مورخہ 7 دسمبر 2021 بروز منگل ٹیم کو نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں پنجاب ٹرائلز کے لیے ٹیم میں سے دو کھلاڑیوں طلحہ ندیم اور طلحہ بن طارق سلیکٹ ہوئے۔ صدر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن بہاول نگر سید متین احمد, ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم یاسمین اختر اور تحصیل سپورٹس آفیسر میڈم عظمیٰ بشیر نے پنجاب کی نمائندگی کرنے پر ڈویژنل کوچ اسد جواد اور کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔









