بہاولنگر (محمد ریاض) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کا تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد
اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈی پی اومحمد ظفر بزدار
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ندیم افضال بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل تفصیلی طور پر سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کیا جارہا ہے۔ میرے دورازے عوام الناس کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں لوگ جب چاہیں بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کے لیے دفتر پولیس آسکتے ہیں۔









