ھارون آباد یکم ربیع الاول سے جاری روزانہ کی بنیاد کا 63 ویں محفل میلاد مصطفے ﷺ جناح ھال بلدیہ ھارون آباد میں زیر سرپرستی صحافی کالم نگار مذہبی اسکالر اللہ رکھا بابر ارسلان احمد بابر منقعد ہوئی

ہارون آباد (نمائندہ ارشد علی غوری) مجلس حسان بزم قاری زبید رسول شہید کی طرف سے یکم ربیع الاول سے جاری روزانہ کی بنیاد کا 63 ویں محفل میلاد مصطفے ﷺ جناح ھال بلدیہ ھارون آباد میں زیر سرپرستی صحافی کالم نگار مذہبی اسکالر اللہ رکھا بابر ارسلان احمد بابر منقعد ہوئی. پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نے مقام و احترام والدین کے موضوع پر قرآن حدیث مبارکہ کی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہمارا آفاٸی دین اسلام ہمیں والدین کی اطاعت و احترام کا درس دیتا ھے ہمیں اپنے والدین سے حسن سلوک کا درس نہیں حکم دیتا ھے دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے ہم پر اپنے والدین کے سامنے انتہائی عاجزی نرم لہجے انکے سامنے اپنے کندھوں اور نگاہوں تک کو ادب کے طور پر جھکانا لازم ہے اسلام اور حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات و عمل والدین کے حقوق کی پاسداری اور اطاعت کا حکم دیتے ہیں اور جو مسلمان نبی کریم ﷺ کے احکامات اور اسلامی تعلیمات کے برعکس عمل کرے وہ اپنا محاسبہ کرتے ھوٸے دنیا و آخرت میں اپنے مقام کاتعین خود کرلے فاضل نوجوان علامہ سید محمد طحہ کمال شاہ نے خطاب کرتے ھوٸے تاریخی حوالہ جات اور موجودہ معاشرہ پر تقابلی جاٸزہ لیتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا بھی نہیں اپنے تمام ترنظام آزمانے کے باوجود دین اسلام کے احکامات کی روشنی میں والدین کے اطاعت کی طرف لوٹ آٸی ھے اور تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ والدین ہی اصلی یونیورسٹی ہیں معروف صحافی میاں فیاض احمد رامے نے خوبصورتی سے نقابت کے فراٸض سرانجام دٸیے پروگرام کی صدارت واٸس چیئرمین بلدیہ ھارون آباد ملک ریاض احمد خلجی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدر بار ایسوسی ایشن ممتاز قانون دان چوھدری غلام نبی سپرإ ایڈووکيٹ تھے قاری مشتاق رسول طلحہ احمد بابر اویس احمد بابر سمیت مجلس حسان کے نعت خواں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ھدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی محفل میلاد مصطفےﷺ میں علماٸے کرام قاری غلام رسول علامہ محمد شکیل سعیدی علامہ پیر حافظ محمد اسلم فریدی ڈاکٹر حاجی راو احمد حسن سعیدی علامہ محمد اویس اسلم فریدی ممتار اینکرپرسن سوشل میڈیا محمد سرور میاں عابد حسین ضیإ ارسلان احمد بابر سعود فاروق چغتاٸی سید سہیل عابد ڈاکٹر راشد سعدی کونسلر چوھدری عدیل افضل راشد نور غوری میاں شبیر احمد احسان احمد بابر محمد احمد بابر سمیت کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی محفل میں ممتاز صحافی محسن ھارون آباد حاجی سعید احمد کی صحت یابی کی دعا کی گی بعدازاں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں