آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد، شیخوپورہ کا دورہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے پی سی ہیڈ کوارٹرز میں زیر تربیت اہلکاروں کی احتجاج اور شرپسند عناصر سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کانسیٹیبلری کے جوانوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اینٹی رائٹس پر ریفریشر کورسز کروائے جائیں۔ فیلڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے فورس کے تمام جوان ہمارا اثاثہ ہیں۔پولیس اہلکار نوکری نہیں خدمت اور عبادت سمجھ کر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ میرا دل دکھتا ہے جب میں کسی اہلکار کو جرم یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث دیکھتا ہوں۔افسران واہلکار بہترین کارکردگی سے عوام اور پولیس کے درمیان بد اعتمادی کی فضا کو ختم کریں محکمہ کے وقار کو نقصان پہنچانے والے کسی افسر یا اہلکار کو فورس کا حصہ نہیں رہنے دیا جائے گا۔فورس کی بدنامی کا باعث بننے والے منفی عناصر کو اپنی صفوں سے فوری نکالنا ہوگا









