بھاولنگر(نمائندہ سچ نیوز ایچ ڈی پورا سچ عوام تک)بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد بلدیہ چشتیاں کا پینتیس کروڑ پینسٹھ لاکھ نواسی ہزار چار سو ترانوے روپے کا بجٹ چیئرمین چوہدری عبدالرزاق رامے نے پیش کردیا جسکو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد چیئرمین چوہدری عبدالرزاق رامے نے بلدیہ چشتیاں کے مالی سال 22-2021 کے بقیہ 8 ماہ کا بجٹ پیش کردیا,بجٹ اجلاس زیرصدارت وائس چیئرمین بلدیہ ملک ناصر نمبردار منعقد ہوا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ شہیر گارلڈ اور کونسلرز و بلدیہ افسران نے بھرپور شرکت کی بجٹ اجلاس میں کونسلرز کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کیلئے ترقیاتی سکیموں کی تجاویز پیش کی گئیں جو کہ ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کر لیں اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چوہدری عبدالرزاق رامے نے بجٹ اجلاس میں 35 کروڑ 65 لاکھ 79 ہزار 4 سو 93 روپے بقایا کے مالیاتی بجٹ کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے مختلف اسکیموں, اخراجات, تنخواہوں, آمدن اور ترقیاتی اخراجات بارے بجٹ پیش کیا جس میں تمام گزارشات کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا اس موقع چیئرمین بلدیہ چوہدری عبدالرزاق رامے نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ افسران اور عوامی نمائندوں سے مسلسل میٹنگز کرکے ادارہ کی آمدن کو بڑھانے اور وصولی کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جسکے باعث آج عوام پر کوئی اضافی بوجھ ڈالے بغیر بجٹ 22-2021 کے بقیہ 8 أٹھ ماہ کا بجٹ پیش کررہے ہیں اور بلدیہ کے خسارے پر قابو پانے کیلئے اپنی ملکیہ مارکیٹس, دوکانات وغیرہ کے کرایہ جات کے درمیان موجودہ فرق کو ختم کر کے مناسب سطح پر لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ خالی پلاٹس اور زرعی اراضی کو گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق کرایہ داری پر دینے سمیت پلازہ جات کو ڈبل سٹوری کرکے کرایہ داری پر دینے اور علاوہ ازیں واٹر سپلائی کنکشنز کو نئے سرے سے سروے کرکے ادارہ ھذا کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بطور چیئرمین بلدیہ اپنے دور میں بلدیہ چشتیاں کے ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پنشن کو مقررہ وقت پر چلت کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ادارے کے مفاد اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے آج مجھے ایوان کے سامنے میونسپل کمیٹی چشتیاں کے مالی سال 22-2021 کے بقیہ 8 ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا شرف بخشا اور کامیابی عطا فرمائی ہے انہوں نے آخر میں معزز ایوان, چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چشتیاں شہیر گارلڈ, میونسپل افسران و عملہ فنانس برانچ کو بجٹ کی تیاری میں بھرپور محنت کرنے پر انکی کارکردگی کو سراہا ہے









