بہاولنگر ضلعی پولیس کی ماہ نومبر کی کارکردگی کے حوالہ سے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ندیم کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس

بہاولنگر ضلعی پولیس کی ماہ نومبر کی کارکردگی کے حوالہ سے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ندیم کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس،جبکہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے اس بابت اپنے اپنے سرکل ہائے میں پریس کانفرنس کی۔ 03 کروڑ 47 لاکھ 24 ہزار کا مال  مسروقہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل ہائے میں ماہ نومبر کی کارگزاری کی بابت پریس کانفرنس کیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16 کلو سے زائد چرس، 1761 لیٹر شراب، 140 لیٹر لہن، 07 عدد چالو بھٹیاں، 170 گرام ہیروئن برآمد کی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 01 کلاشنکوف، 10 بندوقیں/رپیٹر، 02 ریوالور، 27 پسٹل، 06 رائفلیں، 01خنجر، اور 315 روند/کارتوس برآمد کیے۔ مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلعی پولیس نے A 14 کیٹیگری، B 92 کیٹیگری کے مجرمان اشتہاری اور 110 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔ راہزنی، چوری، ڈکیتی و دیگر پراپرٹی مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھینس، گائے، بیل، شاخ، بکرے، کار، ٹرک، موٹر سائیکل، دھان، گندم، تل، موبائل فونز، بیٹریاں، تلائی زیورات، فریزر وغیرہ کا مال مسروقہ مالیتی 03 کروڑ 47 لاکھ 24 ہزار روپے ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پولیس کو دیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں