بہاولنگر (محمد ریاض) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اینڈ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع بہاولنگر میڈم شفق ناز کا منچن آباد کا سرپرائز وزٹ متعدد پیٹرول پمپس چیک کئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع بہاولنگر نے منچن آباد تحصیل کا اچانک دورہ کیا اور متعدد پیٹرول پمپس چیک کئے جن میں گھمنڈ پور کے مقام پر اور بعد ازاں چک حبیکا اور پاکپتن روڈ پر بھی پیٹرول پمپس کو چیک کیا۔دوران چیکنگ جن پیٹرول پمپس کے پیمانوں میں کمی دیکھی گئی انہیں فوری طور پر سیل کر دیا اور قلندرہ جات عدالت کو بھجوائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز میڈم شفق ناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ذیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز میڈم شفق ناز نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف شکایات درج کروائیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز میڈم شفق ناز کے اس اقدام پر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ مالکان پیمانوں میں ردوبدل کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے۔ایسے میں میڈم شفق ناز نے ایکشن لیکر عوام کی خاطر بہت اچھا اقدام کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔









