منکیرہ جہاں اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ غلام سرور نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منکیرہ کا دورہ کیا

منکیرہ(مہر شاہد اقبال)منکیرہ جہاں اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ غلام سرور نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منکیرہ کا دورہ کیا

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ میں سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے وارڈذ سمیت ,لیبارٹری اور سٹوررومز میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اے سی غلام سرور نے عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں ہر وقت صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انکا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اس لیے غفلت کا مظاہرہ ہرگز نہ کیا جائے۔ ہسپتال میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ مزید اے سی منکیرہ غلام سرور نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور ڈاکٹر صاحبان سے کہا گیا کہ عوام الناس کو بلا تاخیر طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ ہسپتال میں موجود لوگوں اور مریضوں نے اے سی غلام سرور کا شکریہ ادا کیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں