زاتی رنجش پر 2 کمسن بچوں کو قتل اور والدین کو زخمی کرنیوالے 3 اشتہاری گرفتار

زاتی رنجش پر 2 کمسن بچوں کو قتل اور والدین کو زخمی کرنیوالے 3 اشتہاری گرفتار

لاہور سی آئی اے پولیس نے کمسن بچوں کو قتل اور والدین کو زخمی کرنیوالے 3 اشتہاری گرفتار کر لئے۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے کمسن بچوں کو قتل اور والدین کو زخمی کرنیوالے 3 اشتہاری گرفتار کر لئے، ملزمان نے 2 معصوم بچوں کو قتل جبکہ ان کے والدین کو زخمی کر دیا تھا، گرفتار ملزمان میں شہباز، امتیاز اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

ایس پی عاصم افتخار کمبوہ کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش کی بناء پر مسماۃ ردہ بی بی اور محمد اختر پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائر ردہ بی بی سے پار ہو کر 3 سالہ عاطف اور ڈیڑھ سالہ ماہ نور کو لگے،

فائر لگنے سے دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ردہ بی بی اور محمد اختر شدید زخمی ہو گئے تھے، قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزمان روپوش ہو گئے تھے ،ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن دانش آصف رانجھا نے ہمراہ ٹیم اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں