وہاڑی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایک روز دورہ پر وہاڑی آئے، وزیراعلی پنجاب نے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی شہریوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان ایک روزہ دورہ پر وہاڑی پہنچے تو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے عقب میں قائم ہیلی پیڈ پر انہیں کمشنر ملتان،آر پی او ملتان،ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سخت حفاظتی پروٹوکول میں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کی رہائش گاہ جی بلاک میں لے جایا گیا ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے بھائیوں زاہد اقبال چوہدری ودیگر کے ہمراہ وزیراعلی کا استقبال کیا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی بعد ازاں وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے شہریوں کے مسائل سنے اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی نے بلدیاتی ادارے بحال کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اور اداروں کو فنڈز کے حوالہ سے درپیش مسائل حل کرنے کی اپیل کی جبکہ صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے تاجروں کو درپیش مسائل بیان کئے،انہوں نے وہاڑی میں میڈیکل کالج،ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل سمیت وہاڑی کیلئے میگا پراجیکٹ کا مطالبہ کیا ،وزیراعلی پنجاب نے شہریوں کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے جلد وہاڑی کا دوبارہ دورہ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا بعد ازاں انہوں نے نجی کالج میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے گھر گھر کورونا ویکسین مہم کا افتتاح کیا اور ویکسی نیشن سنٹر عملہ سے گفتگو کی اس کے بعد وزیراعلی پنجاب دن 02:32منٹ پر وہاڑی سے خانیوال کیلئے روانہ ہوگئے









