چشتیاں میں عید میلادالنبی بڑے جوش و خروش سے منائی گئی

چشتیاں میں عید میلادالنبی بڑے جوش و خروش سے منائی گئی

چشتیاں ملک بھر کی طرح چشتیاں شہر بھر اور دیگر مضافاتی علاقوں میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن ولادت باسعادت مذہبی جوش و جذبے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا حضور محمد رسول اللہ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ریلیاں جلسے و جلوس نکالے جانے کا سلسلہ صبح سے لیکر شام تک جاری رہا چشتیاں شہر بھر دیگر مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مذہبی تنظیموں عوامی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے اور تمام عالم اسلام کی کثیر تعداد میں مرکزی ریلی مسجد نور سے شروع ہوکر صدر عید گاہ روڑ پر جاکر اختتام پذیر ہوئی مرکزی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ڈی ایس پی سرکل چشتیاں اور ڈی پی او بہاول نگر نے خصوصی شرکت کی چشتیاں انتظامیہ کی جانب سے ریلیوں جلسے اور جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں