بہاولنگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی قیادت میں ضلعی پولیس نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے فلیگ مارچ کیا

بہاولنگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی قیادت میں ضلعی پولیس نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، میڈیا نمائندگان،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی۔فلیگ مارچ عبدالرزاق شہید پولیس لائن سے شروع ہوکر  شہر کی اہم شاہراہوں،مقامات اور جلوسوں کے روٹس سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس میں اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے ڈی پی او نے کہا عشرہ رحمت اللعالمینﷺ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عوام و الناس کی جان و امال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔بہاولنگر پولیس اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں