بہاولنگر پٹرولنگ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے

بہاولنگر پٹرولنگ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد شریف جٹ ریجن بہاولپور اور محمد ناصر غوری ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولنگر کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہائی وے روڈ پر گشت کی بدولت جرائم پر مکمل طور پر کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار مشتاق احمد اے ایس آئی انچارج چیک پوسٹ اڈہ لوہارکا نے پنجاب میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر سینئر محرر محمد اکبر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پٹرولنگ پولیس ہر وقت تیار ہے دن رات کی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ پولیس کے جوان وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین اینڈ کلین پروگرام کے تحت چیک پوسٹ اڈہ لوہارکا پر ہر ماہ پودے لگانے کے ساتھ عوام الناس کو بھی پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں