راےونڈ کے علاقے میں 40 سالہ ماریہ نامی خاتون کی خودکشی کا معاملہ۔
ماریہ کا خاوند راشد ساہیوال میں کام کرتا ہے۔
راشد نے تقریباً 2 ماہ قبل ساہیوال میں ہی دوسری شادی کی تھی۔
خاتون ماریہ بی بی نے دل برداشتہ ہو کر کل پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔
پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔









