چشتیاں(محمد ریحان حنیف)چشتیاں قائداعظم سکول آف سائنس چشتیاں کے اساتذہ اور بچوں کے والدین شدید پریشانی کا شکار ھیں۔
پرنسپل فرخ بلال کی ڈی پی او بہاولنگر اور چشتیاں انتظامیہ سے تحفظ دینے کی اپیل تاکہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم سکول آف سائنس چشتیاں جس کی پرنسپل و چیف ایگزیکٹیو مسز فرخ بلال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ یہ سکول گزشتہ 45 سال سے قائم ھے اس 497 طالب علم حصول تعلیم کے لئے آتے ھیں 2007 میں بہترین کارکردگی پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق ھوا لیکن اب بدقسمتی سے مبینہ طور پر صابر علی جو کہ فرخ بلال کا شوہر نے اس کی بدکرداری کی وجہ سے سکول کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ھے اس نے مبینہ طور پر سکول پر قبضہ کرنے کی بھی کوشش کی جس کو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ھوئے قبضہ واگزار کروایا اور اس کے شوہر صابر علی پر ایف آئی آر درج کی
پرنسپل فرخ بلال نے ڈی پی او بہاولنگر اور چشتیاں انتظامیہ سے اپیل کی ھے کہ ان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ ابھی بھی ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ھو رھی ھیں جس کی وجہ سے اساتزہ اور بچوں کے والدین عدم تحفظ کا شکار ھیں









