جشن آمد رسول اللہ ھی اللہ
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ھی اللہ
چشتیاں جہاں 12 ربیع الاول جلوس اور مشعل بردار جلوس کے حوالے صدر عیدگاہ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت چوھدری احمد محمود گورائیہ ایڈوکیٹ چیئرمین اتحاد اہلسنت چشتیاں نے کی۔اجلاس میں شہر بھر کے آئمہ کرام علماء کرام مفتی عظام علامہ قاری اطہر طاہر خطیب جامع مسجد صدر عیدگاہ صاحبزادہ علی رضا راضی مہتمم صدر عیدگاہ اور رانا محمد اظہر صدر مرکزی انجمن تاجران رانا اظہر گروپ چشتیاں،پیر طریقت صوفی محمد اشرف طاہر سیفی جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران چشتیاں و جنرل سیکرٹری اتحاد اہلسنت چشتیاں عرفان چوہان ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران چشتیاں نوید انور چوہان سینئیر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران،چوہدری عمران حنیف صدر فارمیسی اینڈ میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن چشتیاں
وسیم عباسی ممبر مجلس عاملہ مرکزی انجمن تاجران چشتیاں شہزاد قادری سیکرٹری نشرواشاعت اتحاد اہلسنت چشتیاں،میڈیا ایڈوائزر صوفی اعجاز سیفی،اور معززین شہر نے شرکت کی۔متفقہ طور ایجنڈے کے مطابق باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔مختلف تجاویز پیش کی گئی ان تجاویز کی روشنی میں 3 رکنی مصالحتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ذمہ مرکزی جامع مسجد نور انتظامیہ سے مصالحت جلوس کے روٹس کے سلسلہ میں ذمہ داری دی گئی اور حتمی فیصلہ کیا کہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا صدر عیدگاہ اختتام پزیر ہوگا۔اگر انتظامیہ مرکزی جامع مسجد نور اس فیصلہ سے متفق ہوگئی تو ٹھیک ورنہ مرکزی جلوس صدر عیدگاہ میں ہی ہوگا۔صدر عیدگاہ میں پروقار جلسہ بسلسلہ 12 ربیع الاول کا اہتمام کیا جائے گا تمام عاشقان رسول کو اس جلوس میں شرکت کی اپیل کی تاکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا دن مزہبی جوش جذبے منایا جا سکے۔










