ڈاہرانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 130 مراد میں بااثر باپ اور بیٹے نے بزرگ شخص کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ڈاہرانوالہ (نمائندہ سچ نیوز ایچ ڈی پورا سچ عوام تک محمد عرفان) ڈاہرانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 130 مراد میں بااثر باپ اور بیٹے نے بزرگ شخص کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بزرگ شخص محمد امین اپنے کھیتوں میں پانی لگانے گیا تو دیکھا کہ با اثر ملزمان لیاقت علی اور عرفان علی اس کے کھیت میں ٹریکٹر چلا رہے تھے،
محمد امین نے منع کیا تو ملزمان نے طیش میں آکر مارنا شروع کر دیا، بزرگ شخص کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر ڈالا اور جیب سے شناختی کارڈ، نقدی اور زمین کے کاغذات بھی نکال لیے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈاہرانوالہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی، متاثرہ شخص نے سٹی پریس کلب ڈاہرانوالہ میں بیان دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں