چشتیاں(نمائندہ لاہور رنگ محمد ریحان حنیف)سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ڈی ای او کی ہدایت پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چشتیاں(بوائز)میں ڈسٹرکٹ لیول پر ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں ضلع بہاولنگر کی تمام تحصیلوں سے مختلف سکولوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ لیول پر ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول(بوائز)کے پرنسپل چوہدری محمد حسین نے کیا۔اس موقع پر پی ٹی محمد بلال، ٹیچر قاری افضل، ایس ایس ٹی ٹیچر ندیم قاسمی، غلام نبی عابد و دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد حسین نے ریبن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور آئی ٹیموں سے تعارفی ملاقات کی اس موقع پر چوہدری محمد حسین کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان جہاں آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، کھیل میں کامیابی ملنے پر غرور نہیں کرنا چاہیے بلکے عاجزی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ہارنے والے کو اپنی ہار سے اپنی کامیابی کا راستہ بنانا چاہیے اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھ کر اچھا کھیلاڑی بننے کی کوشش کرنی چاہیے










