بہاولنگر ہمارے ملک میں نوجوانوں کی اکثریت تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کی تلاش شروع کرتی ہے۔

بہاولنگر(محمد ریحان حنیف)ہمارے ملک میں نوجوانوں کی اکثریت تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کی تلاش شروع کرتی ہے۔

جب وہ گورئمنٹ کی جانب سے مایوس ھوکر نوکری کے لیے مارکیٹ میں جاتے ہیں تو ان کو اندازہ ہوتا ہے کہ نوکری تلاش کرنا کافی مشکل کام ہے کیونکہ پاکستان کے کمزور معاشی حالات(اور بے شمار دیگر وجوہات)کی وجہ سے یہاں بے روزگاری کی شرح بہت بلند ہے جہاں حکومت پڑھے لکھے لوگوں کو ناکام نظر آتی ہے وھیں فارما سیکٹر میں لاکھوں پڑھے لکھے لوگوں کو دواساز کمپنیوں نے روزگار دے رکھا ھے لیکن بدقسمتی سے ان پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ آئے روز ہتک آمیز رویہ دکھنے کو ملتا ھے جیسا کہ بھاولنگر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دواساز کمپنی کے نمائندوں پر ٹھیکیدار سائیکل سٹینڈ کا ساتھیوں کے ہمراہ حملہ شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر میڈیکل کمیونٹی و سول سوسائٹی بہاولنگر کی ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی میں نعرے بازی اور شدید الفاظ میں مذمت متاثرین کا ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق سے ٹھیکیدار اور غنڈوں کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں