ہارون آباد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ہارون آباد
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفربزدار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی،تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پی،ممبران ضلعی امن کمیٹی،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام و مشائخ،میڈیا نمائندگان،ممبران انجمن تاجران اور ویڈیو لنک سے تحصیل امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی
ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام،سول سوسائٹی کے ممبران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امن،بھائی چارہ اور اتحاد بین
المسلمین کو فروغ دیں
انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری ‘محبت‘پیار بھائی چارہ اور امن کا پیغام دیتا ہے
انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جلوس و مجالس کے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں. امن و امان کے قیام کے لئے معاشرہ کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل نہ کرسکیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس روٹس اور مجالس مقامات کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور اتحاد کو فروغ دیا جائے اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام،انجمن تاجران کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں