تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔شفقت اللہ مشتاق

تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔شفقت اللہ مشتاق

بہاولنگر(محمد ریاض)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر خدمت آپکی کی دہلیز پر پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر بخاری ایکسین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد ظفر ہمراہ تھے۔ انہوں نے صفائی، نکاس آب کے کام اور فراہم کرنے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا نیز سٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کمیٹی کے افسران و سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر کام کریں اور عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف سڑکوں پر جاکر صفائی اور سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔بعد ازاں وہ ماڈل ٹاؤن پارک گئے انہوں نے ہدایت کی کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ پودوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال اور آبیاری پر توجہ دی جائے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں