تعلیم بالغاں پروگرام اس وقت پورے پاکستان میں چل رہا ہے۔بہاولنگر میں بھی اس فیز میں کل 20 اڈلٹ لٹریسی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔چیئرمین NCHD امیراللہ مروت

تعلیم بالغاں پروگرام اس وقت پورے پاکستان میں چل رہا ہے۔بہاولنگر میں بھی اس فیز میں کل 20 اڈلٹ لٹریسی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
چیئرمین NCHD امیراللہ مروت

بہاولنگر(محمد ریاض)خواندگی کی شرح میں اضافہ کرنے اور جہالت و ناخواندگی کے اندھیروں کے خاتمہ کے لئے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بہاولنگر کے تحت لٹریسی فیز 2021-22 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں بھی NCHD کے زیر اہتمام لٹریسی سنٹرز کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں کرنل (ر) ڈاکٹر امیراللہ مروت چئیرمین NCHD پاکستان اور جناب ساجد علی ڈائریکٹر آپریشن NCHD پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی کرنل (ر) ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے لٹریسی سنٹرز کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ان کے ساتھ دیگر مہمانان ڈپٹی ڈائریکٹر قیصر عباس چٹھہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر NCHD بہاولنگر مسٹر شاہد وقار شامل تھے۔ سپریٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل حافظ محمد ارشد نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اور تعلیم و خواندگی کے فروغ کے لیے تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ساجد علی ڈائریکٹر آپریشن NCHD پنجاب نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کا شرح خواندگی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں بہت پیچھے ہے۔اس لئے NCHD نے تعلیم بالغاں پروگرام شروع کیا ہے۔جس میں 11 تا 45 سال عمر کے مرد و خواتین بنیادی و عملی خواندگی کے ساتھ ساتھ مختلف مہارتیں (سلائی کڑھائی بیوٹیشن کوکنگ مرغبانی) کی تعلیم بھی حاصل کریں گی۔ کرنل (ر) ڈاکٹر امیر اللہ مروت چیئرمین NCHD نے کہا تعلیم بالغاں پروگرام اس وقت پورے پاکستان میں چل رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت ہر جیل میں سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔بہاولنگر میں بھی اس فیز میں کل 20 اڈلٹ لٹریسی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔جس میں دو سینٹرز ڈسٹرکٹ جیل میں ان پڑھ قیدیوں کے لیے بھی قائم کئے گئے ہیں۔سپریٹنڈنٹ جیل نے خطاب میں کہا کہ حکومت کا وژن ہی تعلیم کا فروغ ہے انہوں نے کہا NCHD کا شکریہ انہوں نے لٹریسی پروگرام ڈسٹرکٹ جیل میں شروع کیا اس کے بعد کرنل (ر) امیراللہ مروت نے ساجد علی DOP اور سپریٹنڈنٹ کے ہمراہ جیل کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں