بہاولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروگرام”خدمت آپکی دہلیز پر“صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے

بہاولنگر(محمد ریاض)بہاولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروگرام”خدمت آپکی دہلیز پر“صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

نئی آبادی قریش کالونی سمیت خادم آباد کالونی کی گلیاں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں۔فوٹو سیشن سے باہر نکل کر کام ذمہ داری سے کریں عوامی مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پروگرام”خدمت آپکی دہلیز پر“صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔نئی آبادی قریش کالونی سمیت خادم آباد کالونی کی گلیاں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی روز گزر جانے کے بعد بھی نالیوں کی صفائی نہیں کی جاتی عملہ صفائی مین روڑ یا افسران بالا کے کوٹھیوں بنگلوں تک محدود ہے۔جس کے باعث آئے روز گلیاں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں جہاں دیکھو تا حدِ نگاہ پانی ہی پانی نظر آتا ہے جس کی وجہ سے گلیوں سے گزرنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے۔مقامی عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں