بہاولنگر(زبیر سلیم)میونسپل کمیٹی بہاولنگر کی دکانوں کے کرایہ داران کرایہ بڑھانے پر بلدیہ کیخلاف درجنوں تاجر احتجاج کرتے ہوئے
راہنماء پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سیکرٹری اطلاعات محمد سہیل خان اور تاجر راہنماء عاصم خان کو اپنے مسائل پیش کئے،سہیل خان اور عاصم خان نے بلدیہ کرایہ دار تاجروں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کہا کہ میں اپنی تاجر برادری کے ساتھ کھڑا ہوں بلدیہ کرایہ داران کے کرائے بڑھانا وزیرِاعظم عمران خان کے ویژن کی خلاف ورزی ہے۔کوروناوائرس کی وجہ سے پہلے ہی دکاندار معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔مسلم لیگی راہنماء شیخ محمد یٰسین نے بھی تاجر برادری کیساتھ اتفاق کیا اور سہیل خان اور تاجر راہنماء عاصم خان کا شکریہ ادا کیا۔









