کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرا مسلسل رابطہ رہتا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
بہاولنگر(محمد ریاض طیبی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کا بمقام غلہ منڈی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزار نے اسسٹنٹ کمشنر چودھری طیب کے ہمراہ غلہ منڈی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی مختلف وارداتوں میں ٹریس کردہ رقم 22لاکھ 50ہزار روپے اصل مالکان کے حوالے کیے۔اس موقع پر وارثان نے خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کے احسن اقدام کو بھی سراہا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرا مسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او بہاولنگر نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جہاں پر ان کی داد رسی کے لیے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔









