تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے.ڈپٹی کمشنر

تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے.ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر(محمد ریاض)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر خدمت آپکی دہلیز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا علی الصبح اچانک دورہ کیا.اس موقع پر اسسٹنت کمشنر عثمان منیر بخاری ہمراہ تھے.انہوں نے صفائی،نکاس آب کے کام اور فراہم کرنے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا نیز سٹاف کی حاضری چیک کی.انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کمیٹی کے افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر کام کریں اور عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں.بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مختلف سڑکوں پر جاکر صفائی اور سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں