بہاولنگر(محمد ریاض)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے تحصیل فورٹ عباس کا دورہ کیا.انہوں نے دیہی مرکز مال کھچی والا، شبہاز والا اور اراضی ریکارڈ سنٹر فورٹ عباس کا اچانک معائنہ کیا اور ریونیو سے متعلق دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.انہوں نے ریونیو افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف حاصل ہو. ڈپٹی کمشنر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فورٹ عباس گئے جہاں انہوں نے لوگوں کو علاج معالجہ کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف انسانیت کے جذبہ سے سرشار ہوکر خدمات سر انجام دیں.بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل دار آفس اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کا دورہ کیا.اسسٹنٹ کمشنر مدثر عارف کھوکھر تحصیل دار فورٙٹ عباس محمد سعید چوہدری ہمراہ تھے.انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کا جائزہ لیا.انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی ہدف حاصل کیا جائے اس سلسلہ میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا افسران اپنے فرائض ایمانداری سے اداکریں
لوگوں کی شکایات کو بروقت حل کیا جائے تاکہ وہ ریلیف حاصل کر سکیں.اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور حل کے لئے احکامات جاری کئے.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد کی جارہی ہیں.جس میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے جارہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیح ہے.انہوں نے کہا کہ ان نے دفتر کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں.بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا.ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال ہارون آباد اور فقیر والی کا اچانک دورہ کیا اور ریونیو سے متعلق دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔









