خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ افسران و سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر کام کریں.ڈپٹی کمشنر

خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ افسران و سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر کام کریں.ڈپٹی کمشنر

بہاولنگر(محمد ریاض)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بہاولنگر میں مختلف علاقوں کا الصبح اچانک دورہ کیا.انہوں نے صفائی،نکاس آب کے کام اور فراہم کرنے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا نیز سٹاف کی حاضری چیک کی. انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ افسران و سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر کام کریں.انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس روڈ میں صفائی سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت ۔نہیں کی جائے گی

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں