بہاولنگر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں

بہاولنگر(محمد ریاض)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ملک کے نونہالوں نے عمدہ انداز میں یوم دفاع شایان شان طریقے سے منا کر پاک فوج اور ملک پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔وہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول پروفیسر شفیق احمد،اساتذہ،طلبا،سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔سکول کے طلبا و طالبات نے تقریب میں شابدار پرفارمنس کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا یوم دفاع کے حوالے سے بچوں کے بنائے گئے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ ہمارے نونہال بہت باصلاحیت،ذہین اور وطن سے محبت کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں