ریونیو سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جس سے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل ہورہے ہیں.ڈپٹی کمشنر
بہاول نگر(محمد ریاض)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دوسرے دن بھی ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر سید عثمان منیر بخاری متعلقہ ریونیو افسران اور سٹاف بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت ریونیو سسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے اس اقدام سے عوام کو ریونیو معاملات کے لئے تحصیلوں اور ضلع کی سطح پر آنے کی ضرورت نہ ہوگی.ریونیو سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جس سے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل ہورہے ہیں.ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ بزدار حکومت نے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرکے فرسودہ اور تاخیری حربوں پر مبنی ریونیو سسٹم میں انقلابی اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے اور سرکاری دفاتر میں عوام کے لیے آسانیاں اور خدمات میں بہتر ریسپانس کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اس موقع پر ریونیو خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی، فردانتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل،انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو مسائل کو فی الفور حل کیا گیا اور درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔









