بہاولنگر(محمد ریاض)ریجنل پولیس آفیسربہاولپور محمدزبیردریشک کا دورہ بہاولنگر،سرکل منچن آباد کے تھانہ جات کی انفارمل انسپکشن۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک اپنے ایک روزہ دورہ پر بہاولنگر پہنچے،آر پی او بہاولپور نے سرکل منچن آباد کا دورہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران سرکل منچن آباد کے تھانہ میکلوڈ گنج،گھمنڈ پور،منڈی صادق گنج اور منچن آباد کی انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ کے ریکارڈ،حوالات،تھانہ کی صفائی اور تھانہ کی بلڈنگ کوچیک کیا۔انسپکشن کے دوران زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی اور ان کو جلد از جلد حقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا۔مینول اور آن لائن ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔تھانہ کی حوالات کا وزٹ کرتے ہوئے حوالات میں موجود ملزمان سے گفتگو کی،تھانہ میں صفائی کے نظام کو چیک کیا۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کو عزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کو دور کیا جا سکے۔









