”خدمت آپکی دہلیز پر“پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے

خدمت آپکی دہلیز پر“پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ سٹاف کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔شفقت اللہ مشتاق
بہاولنگر(محمد ریاض)ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اندرون شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران و سٹاف اپنے فرائض جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام بہت اہمیت کا حامل پروگرام ہے۔ اس سے لوگوں کو بھر پور ریلیف حاصل ہوا ہے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دو مرحلوں میں کامیابی کے بعد پنجاب میں”خدمت آپکی دہلیز پر“پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ سٹاف کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران و سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں تمام افسران شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں