بہاولنگر(محمد ریاض)شہزادہ محمود اقبال عظیم شخصیت تھے انکی تعلیمی اور مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،گورنمنٹ عزیز ملت ہائی سکول بہاولنگر کے سابق ہیڈ ماسٹر اور تبلیغی داعی شہزادہ محمود اقبال انتقال کرگئے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے جنازہ کی امامت کروائی۔تفصیلات کے مطابق انتہائی شفیق استاذ اور گورنمنٹ عزیز ملت ہائی سکول بہاولنگر کے ہیڈ ماسٹر شہزادہ محمود اقبال مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے نماز جنازہ فیصل کالونی کرکٹ گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام،اساتذہ،وکلا،ڈاکٹرز،کونسلرز،سیاسی عمائدین اور ملازمین کی بڑی تعداد سمیت انکے ہزاروں شاگردوں نےشرکت کی معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون نے نماز جنازہ کی امامت سے قبل مرحوم کو علمی اور دینی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا مرحوم تبلیغی جماعت سے بھی وابستہ رہے مرحوم فضل الرحمان جٹ اور محمد اویس کے والد پریس کلب بہاولنگر کے سابق جنرل سیکرٹری محمد نصراللہ خان کے بہنوئی اور خالد گورایہ کے ماموں تھے انکو فیصل کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔









