بہاولنگر ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر شروع کیے گئے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کرے

بہاولنگر(محمد ریاض)ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر شروع کیے گئے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور عوامی خدمت پر مامور اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کے اہداف کے حصول کے بعد اس پروگرام کو جاری رکھا گیا ہے وہ منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے.اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام سے لوگوں کو بھر پور ریلیف حاصل ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں میں کامیابی کے بعد پنجاب میں”خدمت آپکی دہلیز پر“پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو چھ ہفتوں پرمحیط ہو گا تیسرا مرحلہ30اگست تا10اکتوبر جاری رہے گا، شیڈول کے مطابق30اگست تا5ستمبر ہفتہ صفائی،6تا12 ستمبر ہفتہ نکاسی آب منایا جائے گا جبکہ13تا19ستمبر ہفتہ برائے صفائی و نکاسی آب،20تا26ستمبر ہفتہ برائے شہری تزئین و آرائش منایا جائے گا۔27ستمبر تا 3اکتوبر کو ہفتہ برائے روڈ سیفٹی،4تا10اکتوبر ہفتہ برائے خدمت رسائی منایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، بلدیاتی اداروں کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام میں کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی گئی ہے اور صوبے کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں تمام افسران شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم جاری رکھیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران و سٹاف دلجمعی کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اس پروگرام کے تمام اہداف حاصل کرنے کے لئے محنت و لگن سے فرائض سر انجام دیں۔

Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں