بہاولنگر(محمد ریاض)حکومت پنجاب کے زیر انتظام بہاولنگر میں بھی 23 اگست سے28 اگست تک بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جارہا ہے اسی سلسلے میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کے ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر اسفند یار ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCHاینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر ڈاکٹر خالد حسین نے سیمینار سے خطاب کیا اور بریسٹ فیڈنگ کے فوائد پر روشنی ڈالی اس کے بعد تمام افسران اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ایک واک کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار نے میڈیا کو بتایا کہ بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ضلع بھر میں 1390 لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے ایریا میں موجود خواتین کو ماں کے دودھ کی افادیت سے آگاہ کریں گی اس دوران ڈسٹرکٹ مانیٹر کے علاوہ پروینشل مانیٹر بھی روزانہ کی بنیاد پر سارے عمل کی نگرانی کریں گے۔











Good