مہنگائی کا طوفان اور کرونا وائرس نے عام آدمی کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی
کرووائرس کے بڑھتے ھوئے کیسز کی وجہ سے حکومت کا نیا فیصلہ سامنے آگیا غریب آدمی فاقہ کشی پر مجبور حکومت کی جانب کوئی ریلیف دینے کی حکمت عملی سامنے نہیں آئی انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر آئے روز اضافہ سمیت روز مرہ کی خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر
پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ
پنجاب حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 11 اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گجرانوالہ اور رحیم یار خان میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن 15 ستمبر تک نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان 11 اضلاع میں ان ڈور ڈائننگ بند رہے گی،آوٹ ڈور ڈائننگ کورونا ایس او پیز کے ساتھ رات 10 بجے تک ہوگی۔ان ڈور فنگشنز بند ہونگے، آوٹ ڈور فنگشنز ایس او پیز کے ساتھ 300 افراد تک کی اجازت ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد تک مسافروں کے ساتھ چلے گی۔تمام واٹر سپورٹس اور سوئنگ پولز بند رہیں گے۔پبلک پارکس ایس او پیز کے ساتھ کھول سکتے ہیں۔جم خانہ جات میں ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔لاک ڈاؤن کے دوران ہفتے اور اتوار کو مارکیٹس بند رہینگی۔









