ضلع بہاولنگر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔ظفر بزدار

ضلع بہاولنگر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔ظفر بزدار
بہاولنگر(محمد ریاض)ضلعی پولیس کی گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں،عظمیٰ عرف نجمہ بی بی سمیت15 منشیات فروش گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے6کلو سے زائد چرس 100گرام ہیروئن اور 644لیٹر شرا ب معہ آلات کشید چالو بھٹیاں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے15منشیات فروش عظمیٰ عرف نجمہ بی بی،محمد شہباز،محمد رضوان،محمد اکرم،سیف الرحمان،علی رضا،محمد محمود،عامر سجاد،محمد ارشد،شہباز حبیب،محمد وسیم،ارشد،الطاف،سفیان اور محمد عابد عرف عابی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے چرس6کلو سے زائد ہیروئن 100گرام اورشراب معہ لہن644 لیٹروآلات کشید تین عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلی گئیں۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ضلع بہاولنگر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔
Share This News With Fiends

اپنا تبصرہ بھیجیں